Header Ads

header ads

Post Page Ads

Post Page Top Ads

پی سی بی کا بغیر اجازت امریکا میں کھیلنے والے کرکٹرز کیلئے دروازے بند کرنیکا فیصلہ







پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بغیر این او سی لیے امریکا میں ہونے والی لیگز میں شامل کھلاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ 




پی سی بی نے امریکا میں کھیلنے والے بعض پاکستانی کرکٹرز سے وضاحت طلب کی ہے کہ کیا اب وہ پاکستانی شہری نہیں ہیں اور مستقبل میں پاکستان کے لیے انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتے۔



پاکستان سے تعلق رکھنے والے نصف درجن کرکٹرز نے این او سی کے بغیر ہیوسٹن لیگ میں تین مختلف ٹیموں کی نمائندگی کی، حیران کن طور پران کھلاڑیوں نے پی سی بی نے این او سی لینے سے گریز کیا اور کہا کہ اب وہ پاکستانی نہیں امریکی شہریت رکھتے ہیں۔



Bottom Page Ads

Bottom Ads